شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بارہ دہشتگرد مارے گئے

چار اہلکار شہید ہوگئے فرار ہونے والے باقی دہشتگرد اپنے چار ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ گئے

اتوار 5 جولائی 2015 17:46

شمالی وزیرستان /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بارہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار اہلکار شہید ہوگئے  فرار ہونے والے باقی دہشتگرد اپنے چار ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ گئے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دور ان شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بارہ دہشتگرد مارے گئے  اتوار کو جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے مغرب میں واقع غازیزہ کے علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں بارہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ باقی فرار ہوگئے فرار ہونے والے دہشتگرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ گئے فائرنگ کے تبادلہ میں سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار شہید بھی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :