`تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی مقامی قیادت کو کی سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد میں قتل ہونے والے کارکن حق نواز مقدمہ کی پیروی کرنے کی ہدایت `

اتوار 5 جولائی 2015 17:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد میں قتل ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز مقدمہ کی پیروی کرنے اور ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے مقامی قیادت کو ہدایت کی ہے ۔ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد میں مقتول حق نواز قتل کیس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج نے مقدمہ کے اہم گواہ راسم یعقوب کا بیان قلمبند کر لیا ہے جبکہ استغاثہ کی آئندہ سماعت 11 جولائی کو ہو گی ۔جس میں مزید گواہان کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء کے مطابق اس مقدمہ میں مدعی مقتول کے بھائی عطاء محمد خان نے تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کی دیگر قیادت کو صوبائی قیادت کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے بعض افراد قاتلوں کو تحفظ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لہذا ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ جس پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے صوبائی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ حق نواز قتل کے مقدمہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ماہ رمضان کے بعد مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کے خلاف احتجاجی مہم شروع کریں ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے مقتول کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث صوبائی وزیر قانون رانا ثئا ء اللہ ، ڈی سی او فیصل آباد نورالاامین مینگل اور دیگر مسلم لیگی (ن ) کے اہم رہنماؤں کو قتل کے اس مقدمہ کی ایف آئی آر کے بے گناہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر سے نام خارج کر دیا تھا ۔جس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عید کے بعد بے گناہ قرار دیئے جانے والے ملزمان کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :