`کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی حساس اداروں کے تعاؤن سے کاروائی ،ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث2خطرناک دہشت گرد گرفتار `

اتوار 5 جولائی 2015 17:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز اے ٹی ایف اور پولیس نے حساس اداروں کے تعاؤن سے کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث2خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اے ٹی ایف،پولیس کے عملے حساس اداروں کے اہلکاروں کی مدد سے کوئٹہ کے نواحی علاقے غوث آباد میں کاروائی کرتے ہوئے 2خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں میں ملوث تھے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزمان نے کوئٹہ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کردیاگیا`