`کراچی؛اسپیشل برانچ نے شہرمیں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کردی`

اتوار 5 جولائی 2015 17:19

`کراچی؛اسپیشل برانچ نے شہرمیں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) اسپیشل برانچ نے شہرقائد میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

اسپیشل برانچ نے منشیات فروشوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے سمیت دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق اے ایس آئی امجد اقبال سپرمارکیٹ تھانے کی حدود میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے جب کہ اے ایس آئی ظہور ناظم آباد میں منشیات فروشوں سے رشوت لیتا ہے اور اے آیس آئی طارق بھٹی شریف آباد اور کانسٹیبل نورمحمد کھوکھرا پار سے بیٹ جمع کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل طارق اور کانسٹیبل اختر پی آئی بی کالونی میں منشیات فرشوں کی سرپرستی کرتے ہیں، کانسٹیبل مقصود خواجہ اجمیر نگری سے منشیات فروشوں سے بھتا لیتا ہے جب کہ کانسٹیبل وسیم قریشی عزیزآباد اور کانسٹیبل اصغرعزیز بھٹی تھانے میں منشیات فروشوں سے پیسے لیتاہے`

متعلقہ عنوان :