`لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا جنازہ نکلنے والا ہے‘انجینئر یاسر گیلانی

مسلم لیگ ن کی حکومت کی بے حسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اس بے حسی کا حکمرانوں کو جواب دینا ہو گا`

اتوار 5 جولائی 2015 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا جنازہ نکلنے والا ہے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے جنازے درست کرنے والے اپنی حکومت کا جنازہ درست کرنے کے لئے تیار ہو جائیں کراچی کے بعد پنجاب میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ حکمران اپنی نااہلیاں پچھلی حکومت پر ڈال کر بری الذمہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بائیس سال سے اور پچھلے سات سالوں سے مسلسل اقتدار کی کرسی پر براجماں نے صوبے کے لئے کیا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی بے حسی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اس بے حسی کا حکمرانوں کو جواب دینا ہو گا۔ تحریک انصاف کی مقبولیت نظریاتی سیاست ہی ہے کہ آج بڑے سیاسی لوگ اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :