` وزیر داخلہ ایا ن علی کی آ ہ سے ڈ ریں ،لطیف کھوسہ

ملک سے دہشت گردی ، بھتہ خوری ، ڈکیتیا ں ختم ہو گئی ہیں صرف ایان علی کا کیس رہ گیا ہے، گفتگو`

اتوار 5 جولائی 2015 17:18

` وزیر داخلہ ایا ن علی کی آ ہ سے ڈ ریں ،لطیف کھوسہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر پنجاب اور ماڈل ایان علی کے وکیل سردار الطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ خدا کا خوف کریں کسی کی آہ سے بھی ڈریں ۔ ملک سے دہشت گردی ، بھتہ خوری ، ڈکیتیا ں ختم ہو گئی ہیں صرف ایان علی کا کیس رہ گیا ہے جو وزیر داخلہ نے اس سارے اداروں کو اس کیس کے پیچھے لگا دیا ہے بلکل جھوٹا کیس ہے قانون کے تقاضوں کے مطابق کوئی جرم بنتا ہی نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ موکل اور وکیل کا ایک مقدس اور اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے یہ عدالتی معاملہ ہے اس پر میں زیادہ بات نہیں کروں گا ۔پتہ نہیں چودھری نثار علی خان اس کیس کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ، بھتہ خوری ور ڈکیتیاں کا خاتمہ ہو گیا ہے صرف ماڈل ایان علی کا کیس رہتا ہے جو تمام اداروں کو ان کے پیچھے لگا دیا ہے ۔ ایف بی آر کی طرف سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے ایف بی آر اور کسٹم کو ان کے پیچھے لگا دیا ہے ابہوں نے کہا کہ خدا کا خوف کریں اور کسی کی آہ سے ڈریں ۔

متعلقہ عنوان :