`تحریک انصاف کا پنجاب میں 15 رکنی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے قیام کا اعلان

ایگزیکٹو کونسل پنجاب میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملات دیکھے گی `

اتوار 5 جولائی 2015 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف نے پنجاب میں 15 رکنی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے قیام کا اعلان کر دیا ہے چودھری محمد سرور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں 15 رکنی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن تحریک انصاف کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو کونسل پنجاب میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملات دیکھے گی ۔ 15 رکنی کونسل میں رہنما تحریک انصاف چودھری سرور چیئرمین اور اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید شامل ہیں اور دیگر ارکان میں ریاص فتیانہ ، نسرین طارق ، میاں اسلم اقبال ، احمد خان ، رخسانہ بھٹی ، وقاص افتخار ، عاصمہ شجاع ، سلونی بخاری ، ناصر چھٹہ ، چودھری محمد اشفاق ، سعدیہ سہیل رانا ، احسان اللہ اور زبیر خان شامل ہے

متعلقہ عنوان :