( ن) لیگ کے قائدین الزامات کی سیاست کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیں ‘عابد حسین صدیقی

مسلم لیگ (ن) کی حکومت اگر پیپلز پارٹی کے پاک ایران پائپ لائن منصوبے پر عمل کرتی تو آج لوڈشیڈنگ پرقابو پایا جا چکا ہوتا

اتوار 5 جولائی 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے وزیر مملکت پانی و بجلی کے بیان پرشدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ( ن) لیگ کے قائدین الزامات کی سیاست کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیں ،(ن )لیگ نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت اگر پیپلز پارٹی کے پاک ایران پائپ لائن منصوبے پر عمل کرتی تو آج لوڈشیڈنگ پرقابو پایا جا چکا ہوتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عابد شیر علی بتائیں کہ پنجاب میں سات سالوں میں کونسے جنازے درست کئے گئے اور دو سال سے زائد وفاق میں حکومت بنانے کے بعد کونسا جن قابو کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی، گیس کی لو ڈ شیڈ نگ، غربت ، مہنگا ئی ، بیروز گاری ، بد امنی ، دہشت گر دی اور لا قا نونیت کو ختم کرنے کے جو دعوے کیے تھے اْ ن میں سے کو ئی ایک بھی پو را نہیں کیا اسی لئے عوام اب پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اپنی ناکامیو ں پر پردہ ڈال کر لوگو ں کی توجہ اْن کے بنیا دی مسا ئل اورحقو ق سے ہٹانے کی ناکا م کو شش کر رہی ہے حکومت نے جس دن لاہور میں بلد یا تی انتخا با ت کروائے تو اس دن اسے پتہ چل جائے گا کہ یہاں کے عوام ان کی پالیسوں کی وجہ سے کس قدر ان سے متنفر ہو چکے ہیں اور پیپلز پارٹی کے دوبارہ حکومت میں آنے کی دعائیں کررہے ہیں۔