پاکستان کو آئی ایم ایف کا گروی ، عوام کی بد حالی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 5 جولائی 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ کمیشن ایجنٹ حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کا گروی اور عوام کی بد حالی کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے قوم کو بجلی کی ضرورت ہے جبکہ اپنی فیکٹریوں کا میٹریل استعمال کرنے کے لئے میٹرو اور سڑکوں کو بناکر قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کیاگیا۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بددیانت حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بد امنی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور اپنے اثاثوں میں اضافہ کر کے سمجھ رہے ہیں کہ ملک میں ترقی ہو رہی ہے ماہ رمضان سے پہلے کئے گئے تمام دعوے انتخابی مہم کے دوران کئے گئے دعوے کی طرح ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں اب قوم مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پیپلز پارٹی نام کی پارٹی رہ گئی ہے اسی طرح حکمران جماعت بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے عنقریب مسلم لیگ ن چند لوگوں پر مشتمل جماعت رہ جائے گی۔