پنجاب بھر میں50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی افسوسناک ہے ‘سید بلال شیرازی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہوگی،عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے‘ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ

اتوار 5 جولائی 2015 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے پنجاب بھر کی50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرزکو 2ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو افسوسناک قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان اور اب عید کی آمد آمد ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکرز کے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں اور ان کے اہل خانہ فاقوں کا شکار ہے مہنگائی کے اس دور میں دو ماہ سے تنخواہیں نہ دینا بیڈگورننس کی انتہاہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے پاس جنگلہ بس اور میٹروٹرین کے لیے تو اربوں روپے موجود ہیں لیکن غریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں دینے کے لیے ان کے خزانے خالی ہیں انہوں نے کہا کہ جولائی2012میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کو ریگولائز کرنے کے بعد حکمران مختلف حیلوں بہانوں سے لیڈ ی ہیلتھ ورکرز کو پریشان کرنے میں مصروف ہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

(جاری ہے)

سید بلال شیراز ی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عیدالفطر سے قبل 50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی تنخواہوں اور بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں ۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرف سے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوگی ۔اس لیے پنجاب کے حکمران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہر ماہ بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :