` حکومت نے مدارس کے سا تھ ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے مذہبی جماعتوں کے بڑوں سے مدد مانگ لی`

اتوار 5 جولائی 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت نے حکومت اور مدارس کے درمیان پیدا شدہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے مذہبی جماعتوں کے بڑوں سیمدد مانگ لی ۔

(جاری ہے)

حکومت نے دینی مدارس کے اتحاد تنظیمات المدارس دینیہ سے مذاکرات شروع کئے تھیجو 5 مسالک کے مدارس پر مشتمل اتحاد ہے اور ان سے کہا تھا کہ دینی مدارس پہلے رجسٹریشن کرائیں جبکہ دینی مدارس کہتے ہیں کہ جب تک مدارس کو بورڈ کا درجہ نہیں دیا جائے گا اس وقت ڈیڈ لاک برقرار رہے گا ۔

کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور نے مذہبی جماعتوں کے قائدین مولانا فضل الرحمان ، پروفیسر ساجد میر ، مولانا ابوالخیر ، ساجد نقوی ، مولانا سمیع الحق اور سراج الحق سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سے استدعا کی جا رہی ہے کہ مدارس کے معاملے میں ڈیڈ لاک ختم کرانے میں حکومت کی مدد کی جائے ۔ رواں ہفتے ان شخصیات سے باضابطہ رابطہ کئے جانے کا امکان ہے ۔