Live Updates

` شکست خوردہ اور لوٹے سیاستدانوں نے اپنا رخ تحریک انصاف کی طرف کر لیا ، عابد شیر

سابق حکومت نندی پور کی طرح اور بہت سے جنازے ہمارے گلے ڈال گئی ۔جنہیں نہ صرف ہم کندھا دے رہے ہیں بلکہ اسے ٹھیک کرنے پر بھی لگے ہوئے ہیں ،پنجا ب میں ن لیگ بھا ری اکثر یت سے بلدیا تی انتخا ب جیتے گی، گفتگو `

اتوار 5 جولائی 2015 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر اور لوٹے سیاستدانوں نے اپنا رخ تحریک انصاف کی طرف کر لیا ہے ۔ چونکہ عمران نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے اب جس طرح کے جاگیردار ، وڈیرے ، اور شکست خوردہ عناصر مسلم لیگ ( ق ) اور جنرل مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔

اس سے عوام بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عمران خان کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں یا وہ جھوٹ پر نیا پاکستان بنانا چا رہے ہیں ۔ پنجا ب میں ن لیگ بھا ری اکثر یت سے بلدیا تی انتخا ب جیتے گی وزیر مملکت عابد شیر علی نے یہ بات اپنے والد چودھری شیر علی سابق ایم این اے و سابق میئر کے افطار ڈنر کے موقع پر کو ایک خصوصی ملاقات میں بتائی انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نندی پور کی طرح اور بہت سے جنازے ہمارے گلے ڈال گئی ۔

(جاری ہے)

جنہیں نہ صرف ہم کندھا دے رہے ہیں بلکہ اسے ٹھیک کرنے پر بھی لگے ہوئے ہیں ۔ ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے وقت کسی جگہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ واپڈا کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں کے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسفارمر مرمت طلب ہیں انہیں فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر مرمت کیا جائے تاکہ بجلی کی سپلائی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ نیلم جہلم کا منصوبہ 80 ارب روپے میں مکمل کیا جا سکتا تھا لیکن سابقہ حکومتوں کی غفلت کے باعث اس کی لاگت 414 ارب تک پہنچ چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم پاکستان میان نواز شریف نے حکومت سنبھالی تو ٹرانسمیشن لائن میں ساڑھے 13 ہزار میگاواٹ بجلی سپلائی کی ترسیل تھی جبکہ ہماری حکومت نے اسے بڑھا کر 16330 میگاواٹ تک لے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 2016 کے آخر تک پاکستان میں ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ 20سے 21 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے کم ویلٹیج اور ٹرپننگ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں اسے بھی حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو رہا ہے ۔

عابد شیر علی نے آن لان کو مزید بتایا کہ موجودہ حکومت نے لاکھوں کی تعداد میں گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کو لاکھوں کی تعداد میں کنکشن جاری کئے ہیں اور یہ سلسلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے اور جو بھی گھریلو صارفین کے کنکشن کی درخواست دیتا ہے واپڈا اسے فوری کنکشن مہیا کر دیتی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں صارفین کو کوئی شکایت یا مسئلہ ہو تو ان سے براہ راست شکایت کر سکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات