`تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کیلئے قواعد وضوابط جاری کردئیے`

اتوار 5 جولائی 2015 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف نے پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کیلئے قواعد وضوابط جاری کردئیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی اور اس حوالے سے تحریک انصاف نے مالیاتی اداروں کے نادہندگان کو بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بہترین امیدواروں کو سامنے لانے کیلئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ امیدواروں سے مالیاتی اداروں کا نادہندہ نہ ہونے کا بیان حلفی لیا جائے گا،اس کے ساتھ تحریک انصاف نے چےئرمین کی نشست کیلئے پارٹی ٹکٹ کی مد میں درخواست کے ساتھ 5000روپے جمع کرنا لازمی قرار دیا ہے اور وائس چےئرمین کی نشست کے حصول کیلئے درخواست کے ساتھ3000روپے جمع کرانا ہوں گے اور کونسلرز اور مخصوص نشستوں کے پارٹی ٹکٹ کیلئے2000روپے جمع کرانے کو لازمی قرار دیا ہے`۔

متعلقہ عنوان :