چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کا عبداللہ حسین کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 5 جولائی 2015 16:22

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،قائدایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے معروف ادیب عبداللہ حسین کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغا مات میں انہوں نے مرحوم عبداللہ حسین کی ادبی خدمات کو سراہا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔

متعلقہ عنوان :