تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کا آغاز ،رواں سال کے پہلے تین ماہ میں سمارٹ فونز کی درآمدات میں 214 فیصد اضافہ

اتوار 5 جولائی 2015 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے باعث سمارٹ فونز کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ میں 214 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ڈیٹاکارپوریشن کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان ٹیلی کام کی بڑی مارکیٹ ہے اور سال 2012 میں پاکستان میں تھری اور فور جی کی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود 93 فیصد سمارٹ موبائل فونز درآمد کئے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درآمد کئے جانیوالے موبائل فونز میں سے 30 فیصد سمارٹ فونز ہیں جبکہ گزشہ سہ ماہی کے دوران ان کی شرح 25.3 فیصد تھی اسی طرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران پاکستان میں درآمد کئے گئے موبائل فونز میں 14.7 فیصد سمارٹ فونز شامل تھے۔ اس طرح سال 2014ء کے پہلے تین ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران سمارٹ فونز کی ملکی درآمدات میں دو سو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :