سویٹ ہومز کے سو سے زائد بچوں کو ناقص خوراک کھانے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بچوں کی طبیعت فوڈ پوائزنگ سے خراب ہوئی ٗ ڈرپ لگائی گئیں ٗ ترجمان پمز ہسپتال بچوں نے ناشتے میں ڈبل روٹی کھائی تھی جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی ٗ عابد وحید شیخ

اتوار 5 جولائی 2015 16:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یتیم بچوں کے حکومت کے تحت چلنے والے ادارے سویٹ ہومز کے سو سے زائد بچوں کو ناقص خوراک کھانے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 185بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 60بچے زیادہ متاثر ہوئے انہوں نے کہاکہ بچوں کی طبیعت فوڈ پوائزنگ سے خراب ہوئی اور کئی بچوں قے کی شکایت بھی ہوئی بچوں کو ڈرپ لگائی گئیں اور اکثریت کی صحت دوائی دینے کے بعد سنبھل گئی انہوں نے کہاکہ تمام بچے چیک اپ کیلئے لائے گئے تھے ہسپتال میں لائے گئے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں تاہم ہسپتال لائے گئے بچوں میں سے بیشتر کی حالت ٹھیک ہے جن میں 45 بچوں کی طبیعت خراب ہے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سویٹ ہومز میں رہنے والے تقریباً دو سو بچے ناقص خوراک سے متاثر ہوئے سویٹ ہومز کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں کو صبح ناشتے میں معمول کے مطابق بریڈ کھلایاگیا تھا دوسری جانب سویٹ ہوم کے ایم ڈی بیت المال عابد وحید شیخ کا کہنا ہے کہ بچوں نے ناشتے میں ڈبل روٹی کھائی تھی جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جب کہ سویٹ ہوم میں 400 بچوں میں جن میں سے 250 کو کچھ نہیں ہوا اور ناشتہ کرنے والے 150 بچوں کی حالت خراب ہوئی۔