دتہ خیل :سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 12 دہشتگرد ہلاک، کارروائی غزیزہ میں کی گئی ، دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 16:10

دتہ خیل :سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 12 دہشتگرد ہلاک، کارروائی غزیزہ ..

دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غزیزہ میں سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، اس موقع پر دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 12 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، سکیورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،