متحدہ کی کمیٹی عسکری ونگ منظم کر رہی ہے :رینجرز،کراچی میں آپریشن کسی مخصوص جماعت نہیں صرف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کیا جا رہا ہے :بیان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 16:10

متحدہ کی کمیٹی عسکری ونگ منظم کر رہی ہے :رینجرز،کراچی میں آپریشن کسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء)ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن صرف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کر رہی ہے ۔ ترجمان رینجرز کے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں آپریشن صرف جرائم میں ملوث ملزمان اور مجرمان کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کسی بھی سیاسی مذہبی کے خلاف نہیں بلکہ ان جماعتوں میں پلنے والےعسکری ونگز کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے ، اس لئے سیکٹر انچارج اور یونٹ انچارجز کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ ایم کیو ایم کے کچھ لوگ خود بھی گرفتاریاں دے رہے ہیں تاہم گرفتار کئے گئے تمام افراد کو عدالت میں پیش کرکے انہیں قانونی حقوق دیئے جاتے ہیں ۔