کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری

اے ایس آئی اورکانسٹیبلزمنشیات فروشوں کی سرپرستی سمیت دیگرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ

اتوار 5 جولائی 2015 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) اسپیشل برانچ نے شہرقائد میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل برانچ نے منشیات فروشوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے سمیت دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق اے ایس آئی امجد اقبال سپرمارکیٹ تھانیکی حدود میں منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے جب کہ اے ایس آئی ظہور ناظم آباد میں منشیات فروشوں سے رشوت لیتا ہے اور اے آیس آئی طارق بھٹی شریف آباد اور کانسٹیبل نورمحمد کھوکھرا پار سے بیٹ جمع کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل طارق اور کانسٹیبل اختر پی آئی بی کالونی میں منشیات فرشوں کی سرپرستی کرتا ہے، کانسٹیبل مقصود خواجہ اجمیر نگری سے منشیات فروشوں سے بھتا لیتا ہے جب کہ کانسٹیبل وسیم قریشی عزیزآباد اور کانسٹیبل اصغرعزیز بھٹی تھانے میں منشیات فروشوں سے پیسے لیتاہے۔

متعلقہ عنوان :