بھارت پاکستان میں موجوداپنے ایجنٹوں کوبچانے کے لیے کشمیری مجاہدین پربھونڈے الزامات لگارہا ہے، سیدصلاح الدین سمیت تمام کشمیری جہادی رہنماء ہمارے ہیروہیں، مقبوضہ کشمیرکے عوام مجاہدین کواپنانجات دہندہ سمجھتے ہیں، مجاہدین کشمیرمیں عملی صورت میں بھارتی الزمات کاجواب دیں گے، بھارت ایسے گھٹیاالزامات عائدکرکے تحریک کشمیرکوکمزورنہیں کرسکتا

انصارالامہ جموں وکشمیرکے امیراورمتحدہ جہادکونسل کے مرکزی رہنماء مولانامحمدفاروق کشمیری کابیان

اتوار 5 جولائی 2015 15:50

اسلام آباد/مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) انصارالامہ جموں وکشمیرکے امیراورمتحدہ جہادکونسل کے مرکزی رہنماء مولانامحمدفاروق کشمیری نے کہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں موجوداپنے ایجنٹوں کوبچانے کے لیے کشمیری مجاہدین پربھونڈے الزامات لگارہی ہے سیدصلاح الدین سمیت تمام کشمیری جہادی رہنماء ہمارے ہیروہیں مقبوضہ کشمیرکے عوام مجاہدین کواپنانجات دہندہ سمجھتے ہیں مجاہدین کشمیرمیں عملی صورت میں بھارتی الزمات کاجواب دیں گے بھارت ایسے گھٹیاالزامات عائدکرکے تحریک کشمیرکوکمزورنہیں کرسکتا پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کاگھناؤناچہر ہ بے نقاب ہوچکاہے۔

اپنے ایک بیان میں مولانامحمدفاروق کشمیری نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے کشمیری مجاہدین پرگھناؤنے الزامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے الزامات تحریک کشمیراورمجاہدین کوکمزورنہیں کرسکتے سیدصلاح الدین سمیت تمام کشمیر ی حریت پسندرہنماء اورشہداء ہمارے ہیرو ہیں جنھوں نے کشمیریوں کے کل کے لیے اپناآج قربان کیا ہے اوراس آزادی کے لیے انہوں نے اپنے گھربار،وطن اوررشتے داروں کی عظیم قربانی دی ہے کشمیری دل سے اپنے ہیروزکی عزت کرتے ہیں بھارتی حکومت کشمیرمیں عملاناکام ہوچکی ہے اورایسے بھونڈے الزامات عائدکرکے پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹوں کوتحفظ فراہم کرناچاہتی ہے مگربھارتی حکومت کے یہ الزامات پاکستان دشمنوں کو بچانہیں پائیں گے کراچی میں ایک نام نہادسیاسی جماعت کے خلاف جوالزامات عائدکیے گئے تھے وہ ثابت ہوچکے ہیں حکومت بھارتی ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کے تمام ترہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں نے امید کا دامن نہیں چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

بے انتہا جانی و مالی نقصانات کے باوجود کشمیر کے عظیم سپوتوں نے اپنی آزادی کا سودا نہیں کیا۔ تنازع کشمیر کو دنیا کا قدیم ترین تنازع کہا جاتا ہے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر نام نہاد مہذب دنیا نے اس تنازع کو حل نہیں کیا تو شاید دنیا میں پہلی باقاعدہ عالمی ایٹمی جنگ اور پھر دنیا کی ایک بڑی تباہی کا سبب کشمیر ہی بنے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک جدوجہد آزادی جاری ہے اس میں جو سب سے بڑی رکاوٹ ہے وہ ہندوستان کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ جموں و کشمیر کے بارے میں اور ہندوستان نے جو یہاں آٹھ سے زائد فوج بٹھا رکھی ہے۔

ہندوستان صرف طاقت کی بنیاد پر اس خطے پر قابض رہنا چاہتا ہے۔آج بھارت ایک دہشت گر د مودی کے قبضے میں ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے کشمیرمیں ظلم وستم کے نئے نئے ہتھکنڈے آزمانے شروع کردیے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ پالیسی نئی بات نہیں، خالی کئے جانے والے مختلف بھارتی فوجی کیمپوں سے اجتماعی قبروں کی دریافت بڑی ظالمانہ کارروائیوں کا معمولی حصہ ہے جو بے نقاب ہوا ہے۔

بدمعاش بھارتی فوج جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جس نے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق تحریک آزادی جاری رکھنے والے بے گناہ کشمیری عوام کا منظم قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کے قتل عام کی مرتکب بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات اور گھروں کو آگ لگانے کا بدترین ریکارڈ بھی رکھتی ہے۔

اجتماعی قبروں کی دریافت سے واضح ہو گیا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت کیوں نہیں دیتا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سینکڑوں کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوج کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ انٹرنیشنل کریمنل ٹربیونل میں چلایا جائے اور ایک بھرپور مہم کے ذریعے عالمی برادری کو اس مہم سے آگاہ کیا جائے تاکہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا ملے۔

متعلقہ عنوان :