Live Updates

رمضان المبارک میں مہنگائی کاطوفان،حکومت نے منافع خوروں وذخیرہ اندوزوں کے سامنے ہتھیارڈال دئیے

لیموں 155 ، گرما80 ، آم چونسہ 140 ، سندھڑی140 ،خربوزہ60 ، تربوز40 ، سیب 220 ، جامن 150 ، آلو بخارہ 180 ، کھجور300 ،خوبانی 160 ، انگور200 فی کلوگرام، کیلا160روپے فی درجن،مرغی شیور 170روپے، ٹماٹر60روپے، بھنڈی50روپے،ٹینڈا50 ،کریلا40 ، اروی60 ، مٹر130 ،سبزمرچ60 ،شملہ مرچ 50 اورپیاز50روپے فی کلو فروخت

اتوار 5 جولائی 2015 15:50

رمضان المبارک میں مہنگائی کاطوفان،حکومت نے منافع خوروں وذخیرہ اندوزوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) دوران رمضان مہنگائی کاطوفان،حکومت نے ناجائزمنافع خوروں وذخیرہ اندوزوں کے سامنے ہتھیارڈال دئیے،لیموں 155روپے ، گرما80روپے، آم چونسہ 140روپے، سندھڑی140روپے،خربوزہ60روپے، تربوز40روپے، سیب 220روپے، جامن 150روپے، آلو بخارہ 180روپے، کھجور300روپے،خوبانی 160روپے، انگور200روپے فی کلوگرام، کیلا160روپے فی درجن،مرغی شیور 170روپے، ٹماٹر60روپے، بھنڈی50روپے،ٹینڈا50روپے،کریلا40روپے، اروی60روپے، مٹر130روپے،سبزمرچ60روپے،شملہ مرچ 50روپے اورپیاز50روپے فی کلو گرام ہوگئے ۔

گزشتہ روزدارالحکومت اسلام آبادوراولپنڈی میں اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دس سے پندرہ فیصداضافہ نوٹ کیاگیاجس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناجائزمنافع خوروں وذخیرہ اندوزوں نے صوبہ پنجاب ودیگرعلاقوں میں سبزیوں وپھلوں کی بڑی مقدارکولڈسٹوریج میں ذخیرہ کرکے سپلائی کم کردی ہے جس کیوجہ سے دوران رمضان اشیاکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے سبزیوں وپھلوں کے نرخ حداعتدال میں لانے کیلئے کوئی خاطرخواہ عملی اقدامات نظرنہیںآ رہے۔ جس کیوجہ سے دوران رمضان غریب پس کررہ گیاہے اوراسے جان کے لالے پڑگئے ہیں جبکہ حکومت کے زیرانتظام سستے اتواربازاربھی محض نام کے سستے رہ گئے ہیں ورنہ سستے بازاروں اورعام مارکیٹوں کے نرخوں میں کوئی خاصفرق نہیں رہابلکہ خریدارسستے بازاروں میں دوئم کوالٹی کی سبزیاں وپھل اول نرخوں میں خریدنے پرمجبورہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسلام آباد اور راولپنڈی میں لیموں 155132روپے سے لیکرروپے ، گرما60سے80روپے، آم چونسہ120سے140روپے، سندھڑی120سے140روپے،خربوزہ40سے60روپے، تربوز20سے40روپے، سیب 120سے 220روپے روپے، جامن 120سے150روپے، آلو بخارہ 140سے180روپے، کھجور200سے300روپے،خوبانی 140سے160روپے، انگور160سے200روپے فی کلوگرام، کیلا130سے160روپے فی درجن،مرغی شیور 152سے170روپے، ٹماٹر40سے60روپے، بھنڈی30سے50روپے،ٹینڈا36سے50روپے،کریلا24سے40روپے، اروی44سے 60روپے، مٹر100 syسے130روپے،سبزمرچ40سے60روپے،شملہ مرچ36سے50روپے اورپیاز38روپے سے لیکر50روپے تک فی کلو گرام فروخت ہوتے رہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وپنجاب حکومت کے زیر انتظام سستے اتوار بازاروں میں پھلوں و سبزیوں کے نرخ عام مارکیٹوں کے مقابلے میں معمولی کم جبکہ اشیا معیار انتہائی ناقص ہونے کی وجہ سے خریداروں اور دکانداروں میں بحث ومباحثہ معمول بن چکاہے

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :