جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملے، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 5 جولائی 2015 15:46

جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملے، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مصر میں داعش سے منسلک ایک دھڑے نے صحرائے سینا سے جنوبی اسرائیل پر فائر کیے گئے تین راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی تاہم ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گروہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اْس نے تین ’گریڈ‘ راکٹ فائر کیے، جو مقبوضہ فلسطین میں یہودی اہداف پر داغے گئے‘۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اْنھیں کھلے میدان میں راکٹ کے پرزے ملے ہیں۔ تاہم، مزید تفصیل نہیں بتائی۔احتیاطی تدابیر کے طور پر، اسرائیلی حکام نے جنوبی اسرائیل کی ایک اہم شاہراہ کو بند کردیا ہے، جو مصر کی سرحد کے ساتھ ساتھ گرزتی ہے۔داعش نے بدھ کے روز صحرائے سینا پر مصر کی فوجی چوکیوں پر ہونے والے بڑے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :