وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،برا وقت جلد ٹل جائے گا‘ اعتزاز احسن

نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائینگے‘ رہنما پیپلزپارٹی

اتوار 5 جولائی 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،پیپلز پارٹی پر برا وقت جلد ٹل جائے گا،نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جن شخصیات نے پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ان شخصیات کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے تاریک ہو گیا ۔

پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائیں گے ۔