بھارت، گھر میں ٹوائلٹ نہ بنوانے پر 17 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی

اتوار 5 جولائی 2015 15:17

بھارت، گھر میں ٹوائلٹ نہ بنوانے پر 17 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی

نئی دہلی /رانچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بھارت میں 17 سالہ لڑکی نے والدین کی جانب سے گھر میں ٹوائلٹ بنوانے سے انکار پر خود کشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کا یہ واقعہ مشرقی ریاست جھارکنڈ کے ڈسٹرکٹ دومکا میں پیش آیا جہاں 12ویں جماعت کی طالبہ خوشبو کماری نے پھندے سے جھول کر اپنی زندگی ختم کی۔خوشبو کماری کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے اس لیے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا خرچ برادشت نہیں کر سکتے تھے۔

والدین کے انکار پر خوشبو کماری نے طیش میں آ کر اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرڈال۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جوان لڑکی باہر جا کر اپنی ضروریات پوری کرنے میں شدید شرمندگی محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اکثر تذکرہ بھی کرتی رہتی تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خودکشی سے قبل بھی اس نے والدہ نے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا کہا تھا جس پر والدہ نے اس کی شادی پہلے کرنے اور پھر ٹوائلٹ بنانے کا کہا تو اس نے اس بات پر خود کشی کر لی۔

خیال رہے کہ بھارت میں 60 کروڑ سے زائد افراد کو گھر میں ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں۔ رپورٹ کے مطابق جھارکنڈ میں حکومت نے ٹوائلٹ بنانے کے لیے مختص کیے گئے فنڈ میں 2 ارب 53 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی، جس علاقے میں خوشبو کماری نے خودکشی کی اس علاقے میں 50 گھر تھے مگر یہاں حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹوائلٹ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت کے یوم آزادی پر خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام پر زور دیا تھا کہ گھروں میں ٹوائلٹ بنائیں جبکہ دیہات اور پسماندہ علاقوں میں حکومت کی جانب سے ٹوائلٹ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :