` اسلام آباد ،سویٹ ہوم میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 150 سے زائد بچے علیل

متاثرہ بچوں کو پمز ہسپتال اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا`

اتوار 5 جولائی 2015 14:50

` اسلام آباد ،سویٹ ہوم میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 150 سے زائد بچے علیل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) اسلام آباد کے سویٹ ہوم میں غیر معیاری کھانا کھانے سے معذور بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے 150 سے زائد متاثرہ بچوں کو پمز ہسپتال اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز صبح ناشتہ کرنے کے بعد سویٹ ہومز اسلام آباد میں 150 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی ہے جنہیں فوری طور پر پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق بچوں کو غیر معیاری کھانا کھانے سے بدہضمی ہو گئی ہے اور معذور بچے غیر معیاری کھانے کی وجہ سے گیسٹرو اور ڈائریا کی بیماری کا بھی شکار ہو گئے ہیں تاہم متاثرہ بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے پیٹرن انجچیف پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان کا کہنا ہے کہ بچوں کو معمول کے مطابق ہی ناشتہ دیا گیا ہے معمول کی طرح اس بار بھی بچوں نے بریڈ اور دودھ سے ناشتہ کیا تاہم صحت خراب ہو گئی ۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی طبی امداد جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے

متعلقہ عنوان :