`پاکستان سربیا سے مغربی سرحد پر تعینات کرنے کے لئے ٹی55ٹینک خر یدے گا `

اتوار 5 جولائی 2015 14:49

`پاکستان سربیا سے مغربی سرحد پر تعینات کرنے کے لئے ٹی55ٹینک خر یدے گا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)پاکستان نے سربیا سے مغربی سرحد پر تعینات کرنے کیلئے ٹی55 ٹینکس کی خریداری کیلئے باضابطہ بات چیت شروع کردی جبکہ وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں روس کے صدر پیوٹن سے سول نیوکلےئر ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے سربیا کا دورہ کیا ہے جس میں280سے زائد ٹینکوں کی خریداری پر بات ہوئی ہے،اس بارے ٹیکنالوجی بھی پاکستان کو فراہم کی جائے گی`۔(ولی)