` دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جانوں پر کھیل کر انکی حفاظت کریں گے‘ملی مجلس شرعی `

اتوار 5 جولائی 2015 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام استحکام پاکستان میں دینی مداراس کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں دینی جماعتوں کے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جانوں پر کھیل کر انکی حفاظت کریں گے۔ دینی مدارس کی وجہ سے پاکستا ن قائم ہے۔ہم ان مدارس کے تحفظ کے لیے انگر یز وں کا مقابلہ کیا ، انکے ایجنٹوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جسٹس (ر) میاں نزیر اختر،علامہ خلیل الرحمن قادری، عالمی انجمن خداام الدین کے میاں محمد اجمل قادری،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،علامہ مولانا زاہدالراشدی،علامہ احمد علی قصوری،سید عبدالوحید شاہڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی،قاری احمدوقاص جامعة المتنظر کے سید مہدی شاہ سمیت دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علماء نے مزید کہا کہ دینی مدارس نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار داکیا ہے۔ پاکستان کو بنانے کے لیے علماء نے قربانیاں دیں اس کو بچانے کے لیے بھی قربانیاں دیں گے۔ ہم دہشت گرد ی کے خاتمے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حق میں ہیں، یہ بہت بڑی فورس ہے حکومت انہیں قومی دھارے میں شامل کرے ان کا کردار تسلیم کرے یہ دنیا کی سب سے بڑی این جی او ہے۔ کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی۔`

متعلقہ عنوان :