` صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘میاں عرفان دولتانہ`

اتوار 5 جولائی 2015 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں -شعبہ صحت میں اصلاحات کے بڑے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ،جس سے شعبہ صحت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں -کیوبا نے انتھک محنت او رمہارت سے صحت عامہ کے شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

صوبائی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے مالی سال 2015.16میں دس ارب بیاسی کروڑ روپے ر کھے گئے ہیں صوبے میں غریب ترین طبقہ کو ہیلتھ کور مہیا کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جارہے اس سکیم کیلئے پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع شامل کئے گئے ہیں جس کیلئے دو ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں مظفر گڑھ میں ترکی کی مدد سے بنائے جانے والے ہسپتال کی توسیع کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ منصوبے میں توسیع کی جارہی ہے جس کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں پاکستان کے ہسپتالوں میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت موجود نہیں ہے اس وقت بے شمار کم وسیلہ اورغریب افراد علاج کی عدم دستیابی اوربیرونی ممالک تک رسائی کیلئے مطلوبہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے جا ن سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس درد اورتکلیف کااحسال کرتے ہوئے حکومت پنجاب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پر کام شروع کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کیلئے 2015.16میں تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ `