جڑواں شہروں میں آوارہ کتوں کو مارنے کی دوا کم پڑ گئی

اتوار 5 جولائی 2015 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) جڑواں شہروں میں آوارہ کتوں کو مارنے کی دوا کم پڑ گئی ۔ 1200 کتے مار کر یہ مہم ختم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ضلعی محکمہ صحت کو آوارہ کتے مارنے کی دوا دے دی جائے گی جس کے بعد 2900 سے زائد آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا جائے گا ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء کو ذرائع نے مزید بتایا کہ شہریوں نے آوارہ کتوں کے حوالے سے کافی شکایات درج کرائی تھیں جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی مگر دوائی کم ہونے کی وجہ سے مہم روکنی پڑی ۔