یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک ، کئی زخمی

اتوار 5 جولائی 2015 14:36

یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک ، کئی ..

ریاض ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز حوثی باغیوں نے جنوب مغربی علاقوں اسیر، نجران اور جیزان میں سعودی ٹھکانوں پر حملے کئے ۔ان حملوں میں ایک سعودی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ قبل ازیں سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں جنوب مغربی یمن کے صوبہ حاجہ میں 30 کے قریب افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :