ضمنی الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے وزیراعظم آزادکشمیر نے پورے کیے ہیں‘چوہدری محمود احمد

وزیراعظم چوہدری عبدالمجید آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے چار سال کے مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر آزاد خطہ کی تقدیر بدل دی ہے

اتوار 5 جولائی 2015 14:24

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مرکزی انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے آزادکشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے قیام سے نوجوان نسل کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہوا ہے ضمنی الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے وزیراعظم آزادکشمیر نے پورے کیے ہیں مہاجرین کو مالکانہ حقوق د یکر ہزاروں غریب لوگوں سے دعائیں لی ہیں میاں محمد ٹاؤن میں سوئی گیس کا وعدہ بھی پورا کر کے وہ میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں پر احسان عظیم کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صدر چوہدری محمود احمد نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے چار سال کے مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر آزاد خطہ کی تقدیر بدل دی ہے ۔

(جاری ہے)

تین میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کا قیام کا سہرا بھی چوہدری عبدالمجید کو جاتا ہے اس سے قبل کوئی حکومت یہ کارنامہ سر انجام نہیں دے سکی ۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان میرپور سے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے جو وعدے الیکشن میں کیے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں ۔صدر چوہدری محمود احمد نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے رہائشیوں کا سوئی گیس کا دیرینہ مطالبہ ہے وزیراعظم آزادکشمیر وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے یہ مطالبہ بھی پورا کریں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے ہیں آزادکشمیر میں جتنے ترقیاتی اورمیگا پراجیکٹس موجودہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کروائے ہیں کوئی بھی حکومت اس سے قبل نہیں کر سکی ۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کا نام سنہرے حروف میں درج ہوگا ۔چوہدری محمود احمد نے کہا کہ میرپور کی تعمیر وترقی بھی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی خصوصی توجہ اور دلچسپی سے ہوئی ہے جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔

متعلقہ عنوان :