میرپور‘ سحری کے ٹائم پر شدید گرمی میں واپڈا کے اہلکاروں نے اپنا ظالمانہ رویہ جاری رکھا

اگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی تو منگلا پاور ہاؤس کی جانب لانگ مارچ کرینگے ‘تاجر برادری

اتوار 5 جولائی 2015 14:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے رمضان المبارک میں واپڈا کے اہلکاروں نے اپنی ظالمانہ روش نہ بدلی سحری کے ٹائم پر شدید گرمی میں واپڈا کے اہلکاروں نے اپنا ظالمانہ رویہ جاری رکھا تاجر برادری واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں میرپور کو بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار تھوک فروش ایسوسی ایشن کے تا حیات صدر محمد عاشق چوہدری اپنے ایک بیان میں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر کاروبار کریں یا پھر واپڈا کے اہلکاروں کی نا اہلی کے اوپر ماتم کریں میرپو ر کے غیور عوام نے اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کیا پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کی خاطر قربانی دی اس کے بدلے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا تحفہ ہمیں دیا جا رہا ہے آگ برساتی گرمی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری کے ٹائم بجلی کی بندش ظالمانہ رویہ ہے واپڈا کے اس اقدا م کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں میرپور کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے وفاقی حکومت واپڈا کے اہلکاروں کو لگام دیں اور آزادکشمیر میں بجلی کی ضروریات ہیں وہ دی جائیں اگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند نہ کی تو منگلا پاور ہاؤس کی جانب لانگ مارچ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :