وفاقی اور صوبائی حکومتیں اردو اور دیگر صوبائی زبانوں کی ترویج و اشاعت بارے اپنے جوابات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کریں گی

اتوار 5 جولائی 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) وفاقی اور صوبائی حکومتیں اردو اور دیگر صوبائی زبانوں کی ترویج و اشاعت بارے اپنے جوابات رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کریں گے ۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ مقدمے کی سماعت کریں گے جبکہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 249 ممالک میں سے 189 ممالک کی سرکاری زبان ان کی قومی زبان ہے مگر ہم 67 سال سے قوم کو انگریزی پڑھا رہے ہیں لیکن جب بھی پنجاب یونیورسٹی کا رزلٹ آتا ہے کو سرشرم سے جھک جاتا ہے ۔ اردو کو 14 اگست 1988 کو سردخانے میں ڈالا گیا اس سے قبل اردو کی ترویج و اشاعت اور نفاذ کے حوالے سے حکومت سنجیدہ تھی ۔ 6 ہزار سرکاری ملازمین اور ساڑھے تین ہزار سٹینوگرافر کو اردو دانی کا کورس کرایا گیا