امیر زادے شادی کے خواہشمند تھے مگر اپنا کیریئر بچانے کے لئے شادی نہیں کی، ایان علی

30 سے 45 ممالک کی سیر کی ایسے علاقوں میں بھی گئی جہاں کا روزانہ کا کرایہ پاکستانی 3 سے 5 لاکھ روپے بنتے ہیں،جیل میں ایک تحفظ کا سا احساس ہوتا ہے ، عملہ مجھے اور میں ان کو سمجھ چکی ہوں ،ماڈل ایان علی کا اپنی کتاب میں انکشا ف

اتوار 5 جولائی 2015 14:07

امیر زادے شادی کے خواہشمند تھے مگر اپنا کیریئر بچانے کے لئے شادی نہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) خو برو ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے قبل استعمال ہونے اے ٹی ایم کارڈ کی تفصیلات منظر عام پر تاحال نہ آ سکیں ۔یہ کارڈ دبئی میں استعمال کیا گیا جبکہ ماڈل اپنے سٹیٹس سے کہیں زیادہ 30 سے 45 ممالک کی سیر کر چکی ہیں ایسے علاقوں کی سیر بھی کر چکی ہیں کہ جہاں کا روزانہ کا کرایہ پاکستانی 3 سے 5 لاکھ روپے بنتے ہیں ۔

ذرائع نے کو بتایا ہے کہ ایان علی نے اپنی کتاب اسیر صیاد میں لکھا ہے کہ دنیا کے ایسے ممالک کی بھی سیر کی ہے جو کسی بھی شخص یا عورت کا خواب ہو سکتے ہیں بڑے بڑے امیر زادے شادی کے خواہشمند تھے مگر انہوں نے اپنے کیریئر کو بچانے کے لئے شادی نہیں کی ۔ ایک آفر ایسی بھی آئی کہ جس کے بارے میں سوچ کر بھی خوفزدہ ہو جاتی تھی کہ آخر مجھ میں ایسی کیا خوبی ہے کہ اتنا بڑا امیرزادہ صرف مجھے اپنانے کے لئے اس حد تک جانے کو تیار ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی لکھتی ہیں کہ ان کے بعض اے ٹی ایم کارڈزبارے تاحال تفصیلات نہیں مل سکی ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں گرفتاری کے وقت ان کے ایک اے ٹی ایم کارڈ کی دبئی میں استعمال کی خبر ملی تھی مگر ابھی تک اس بارے حتمی اطلاع نہیں مل سکی ہے کہ وہ اے ٹی ایم کارڈ کہاں ہے اور کسی نے اور کیوں استعمال کیا ہے ۔ تحقیقاتی ادارے اس کارڈ بارے بھی اپنی تحقیقات کر رہے ہیں مگر انہیں اس بارے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے ۔

ماڈل اپنی کتاب کے صفحہ نمبر 67 پر لکھتی ہیں کہ جیل میں ایک تحفظ کا سا احساس ہوتا ہے جیل کا عملہ مجھے اور میں ان کو سمجھ چکی ہوں ۔ اس لئے کسی چیز کو منگوانے یا خواہش کرنے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔رمضان المبارک کی برکات سے دل کی دنیا بدل رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے کائنات میں ” میں ہی سب سے بری ہوں “ مگر اللہ تعالیٰ میرے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ اس نے توبہ کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیشن جج کسٹم رانا آفتاب ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے پاس درخواست کی سماعت آج پیر کو ہو گی جس میں ایان علی کو پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :