2014 میں وفاقی ٹیکس محتسب نے 72فیصد فیصلے ٹیکس دہندگان کے حق میں کئے، ایف ٹی او

اتوار 5 جولائی 2015 13:52

اسلام آباد ۔05جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)2014ء کے دوران وفاقی ٹیکس محتسب نے 72فیصد فیصلے ٹیکس دہندگان کے حق میں کئے ۔

(جاری ہے)

ایف ٹی او کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2014 ء کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 548شکایات کا فیصلہ ٹیکس دہندگان کے حق میں ہوا جبکہ 305شکایات کو مسترد کر دیا گیا جو مجموعی شکایات کا 19.7فیصد ہے جبکہ گزشتہ سال کی 235شکایات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2014ء کے دوران ایف ٹی او کو موصول ہونے والی مجموعی شکایات میں سے 71.6فیصد کے فیصلے ٹیکس دہندگان کے حق میں ہوئے۔