چین نے امریکی تجارتی راز اور معلومات چوری کیں،ہیلری کلنٹن

اتوار 5 جولائی 2015 13:42

واشنگٹن ۔ 05 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو ہیمشائر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ اور ہیلری کلنٹن نے کہا کہ چین نے دفاعی کنٹریکٹروں سے راز اور وسیع معلومات چرائیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین کی پرامن ترقی چاہتی ہیں لیکن امریکا کو پوری طرح سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی فوج میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور وہ عسکری تنصیبات قائم کر رہے ہیں جن سے فلپائن جیسے ان ممالک کو خطرہ ہے جن کا ہمارے ساتھ معاہدہ ہے کیونکہ وہ متازع زمین پر یہ تعمیرات کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا نے چین کو اس سے قبل بھی سائبر حملوں کے لیے مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :