شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 13:36

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکارموقع پر ہی شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، اہلکاروں کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔