پاکستان میں اسلام کا نفاذ ہی تمام مسائل کا حل ہے‘مفتی ظفر جبار چشتی

ملکی امن و امان کو خطرات لاحق ہیں اسلامی مملکت میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے

اتوار 5 جولائی 2015 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ آج ہی پاکستان میں اسلام کا نفاذ کر دیا جائے تو ملک کو دہشت گردی سمیت تمام مسائل سے سالوں مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں نجات مل سکتی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام دینی جماعتیں مکمل سنجیدگی اور اتحاد کے ساتھ نفاذ اسلام کی جدوجہد کریں تو وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی منزل پر پہنچنے میں کامیاب ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جماعت اہلسنت لاہور کی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکولر عناصر کی سازشیں خطرنا ک ہیں اس سے ملکی امن و امان کو خطرات لاحق ہیں اسلامی مملکت میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :