دینی مدارس اسلام کے قلعے امن و سلامتی کے گہوارے ہیں،حافظ عبدالوحید شاہد روڑی

ہم دینی مدارس کی حرمت پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے،ملک خلاف کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی عائد کی جائے

اتوار 5 جولائی 2015 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء)جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے امن و سلامتی کے گہوارے ہیں،ان اداروں نے ہمیشہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے،ان کیخلاف مہم جوئی اسلام و ملک دشمنوں کی گہری سازش ہے ہم دینی مدارس کی حرمت پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے،ملک خلاف کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارجماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روڑی نے جنوبی پنجاب سے آئے ہوئے علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حکومت دہشتگردوں کیخلاف کوئی بھی کارروائی کرے دینی مدارس و مذہبی جماعتیں اسکا بھرپور ساتھ دینگی حکومت دینی مدارس کو اپنا حلیف سمجھے نا کہ انہیں اپنا حریف بنائے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو مذہبی رنگ دینا سراسر امریکی اور یہودی و قادیانی ایجنڈا ہے۔