کراچی میں آپریشن صرف جرائم پیشہ ملزمان اور مجرموں کے خلاف کیا جا رہا ہے ٗرینجرزسندھ

ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے ٗسیکٹر انچارج اور یونٹ انچارج کو گرفتار کیا جارہا ہے ٗترجمان

اتوار 5 جولائی 2015 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) سندھ رینجرز نے ایک پھر واضح کیا ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف جرائم پیشہ ملزمان اور مجرموں کے خلاف کیا جا رہا ہے، یہ آپریشن کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی گروہ کے خلاف نہیں ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اسی لیے اس کے سیکٹر انچارج اور یونٹ انچارج کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

گرفتار ہونے والوں کو قانونی حقوق دئیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کراچی آپریشن مختلف گروہوں (جماعتوں)کے عسکری ونگز اور مجرموں کے خلاف کیا جارہا ہے۔رینجرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم کی)تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اس لئے ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کیے جا رہے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق گرفتار ہونے والے کچھ افراد نے خود بھی گرفتاری دے رہے ہیں، گرفتار ہونے والے افراد کو قانونی حقوق دیئے جارہے ہیں ، جبکہ گرفتاری کے بعد جلد از جلد عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :