نوشہرو فیروز ،موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

گوجرانوالہ میں مسافر وین الٹنے سے اٹھارہ مسافر زخمی ہوگئے

اتوار 5 جولائی 2015 12:42

نوشہرو فیروز/گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) نوشہرو فیروز کے علاقے مورو کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق تین زخمی جبکہ گوجرانوالہ کے علاقے چیان والی کے قریب وین الٹنے سے اٹھارہ مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اکیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرو فیروز کے علاقے مورو کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے چیان والی کے قریب وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت اٹھارہ مسافر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :