راولپنڈی ،ٹرانسفارمر چوک کے قریب لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

اتوار 5 جولائی 2015 12:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) راولپنڈی کے علاقے ٹرانسفارمر چوک کے قریب لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوارکو پولیس کے مطابق ٹرانسفارمر چوک میں فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازعہ پر پیش آیا فائرنگ سے زخمی دو افراد کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت رحمن اکبر اور نوید کے نام سے ہوئی۔ دونوں مقامی دکاندار بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :