ملتان اور جیکب آباد میں معمولی تنازعات پر دو افراد کو قتل ،دو کو زخمی کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان میں بزرگ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 5 جولائی 2015 12:40

جیکب آباد/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) ملتان اور جیکب آباد میں معمولی تنازعات پر دو افراد کو قتل دو کو زخمی کردیا گیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں بزرگ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملتان میں گھاس کاٹنے کے تنازعہ پر بااثر زمیندار کے تشدد سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بزرگ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ جیکب آباد کے علاقے سکندر آباد میں بھی معمولی تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ دو کو زخمی کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :