گلگت بلتستان کی 7رکنی کابینہ(کل) حلف اٹھائے گی، گورنر گلگت بلتستان کابینہ ارکان سے حلف لیں گے

اتوار 5 جولائی 2015 12:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) گلگت بلتستان کی 7رکنی کابینہ(کل) پیر کو گلگت میں حلف اٹھائے گی، گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے گورنر گلگت بلتستان اور نو منتخب وزیر اعلیٰ کی طرف سے ممکنہ وزراء کی فہرست منظور کی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے پر خاتون سمیت 7وزراء پر مشتمل کابینہ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام اضلاع کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کابینہ میں مزید توسیع کی جائے گی۔

کابینہ کی تقریب حلف برداری پیر کو گلگت میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں ایک خاتون وزیر بھی شامل ہوں گی اور اس کیلئے ہنزہ سے تعلق رکھنے والی رکن جی بی اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر ہارٹ فیورٹ ہیں ممکنہ وزراء میں حاجی جانباز، فرمان علی، ابراہیم سنائی، ڈاکٹر محمد اقبال اور محمد وکیل کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :