این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت(کل ) ہوگی

اتوار 5 جولائی 2015 12:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت(کل ) پیر کو ہوگی ۔ الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی گزشتہ سماعت میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے حتمی دلائل کے لئے ٹربیونل سے 6 جولائی تک کی مہلت مانگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل نے اس کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جولائی پیر تک ملتوی کردی تھی ۔