کراچی پولیس کیمختلف علاقوں میں کاروائی ، دو ٹارگٹ کلرز سمیت چار ملزمان

فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، کرائم برانچ نے تین عالمی منشیات فروشوں کو پکڑ لیا

اتوار 5 جولائی 2015 12:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں سے دو ٹارگٹ کلرز سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کرائم برانچ نے تین عالمی منشیات فروشوں کو پکڑ لیا۔رضویہ پولیس نے کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز پولیس،رینجرز اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

لانڈھی شیرپاؤ کالونی مولامدد قبرستان کے قریب اے وی سی سی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کرائم برانچ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین عالمی منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے پانچ کلو منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :