کیاملک سے بھاگ جانیوالے ہمارے لیڈر ہو سکتے ہیں ؟ وطن کو ترقی کی راہ پر چلا کر رہیں گے،بیرون ملک بیٹھے لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،عوام اپنے درمیان سازشیں کرنے والوں کو پہچانیں،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا تقریب سے خطاب

اتوار 5 جولائی 2015 12:35

کیاملک سے بھاگ جانیوالے ہمارے لیڈر ہو سکتے ہیں ؟ وطن کو ترقی کی راہ ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان اور خصوصاً بلوچ نوجوان راہ راست پر آنا شروع ہوچکے ہیں، کیاملک سے بھاگ جانیوالے ہمارے لیڈر ہو سکتے ہیں ؟ وطن کو ترقی کی راہ پر چلا کر رہیں گے،بیرون ملک بیٹھے لوگ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،عوام اپنے درمیان سازشیں کرنے والوں کو پہچانیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کے پیارے لوگو! آپ کو امن مبارک ہو، اﷲ آپ کو ہرشر سے محفوظ رکھے۔بلوچستان کے جوانوں میں وطن سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے، وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پردھیان دیں، ہم مل کر وطن کو ترقی کے راستے پر گامزن کرکے رہیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے مزید کہا کہ کیا ملک سے بھاگ جانے والے ہمارے رہنما ہوسکتے ہیں؟ ہمیں بیجا اختلافات سے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو خطرہ اس بات سے ہے کہ وہ طاقتیں جو پاکستان کی بجائے بیرون ملک بیٹھی ہیں وہ پاکستانی نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں ، عوام اپنے درمیان موجود ان لوگوں کی شناخت کریں جو ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امن عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم امن کے راستے پر گامزن ہیں، بلوچستان کے نوجوان وطن کی محبت سے سرشار اور بہادر ہیں۔