کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ ملزمان اور مجرموں کے خلاف کیا جا رہا ہے، آپریشن کسی سیاسی، مذہبی اور لسانی گروہ کے خلاف نہیں ،ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں، کچھ لوگوں نے ازخودگرفتاری پیش کی جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائیگا،سندھ رینجرز

اتوار 5 جولائی 2015 12:35

کراچی میں آپریشن جرائم پیشہ ملزمان اور مجرموں کے خلاف کیا جا رہا ہے، ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) سندھ رینجرز نے ایک پھر واضح کیا ہے کہ کراچی میں آپریشن صرف جرائم پیشہ ملزمان اور مجرموں کے خلاف کیا جا رہا ہے، یہ آپریشن کسی بھی سیاسی، مذہبی اور لسانی گروہ کے خلاف نہیں ہے،ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں، کچھ لوگوں نے ازخودگرفتاری بھی پیش کی جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کراچی آپریشن مختلف گروہوں (جماعتوں) کے عسکری ونگز اور مجرموں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم کی) تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے، اس لئے ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کیے جا رہے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق گرفتار ہونے والے کچھ افراد نے خود بھی گرفتاری دے رہے ہیں، گرفتار ہونے والے افراد کو قانونی حقوق دیئے جارہے ہیں جبکہ گرفتاری کے بعد جلد از جلد عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ کراچی میں امن کے لیے رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔