لاہور،پولیس نے شہر میں داخل ہونے والے ممکنہ خود کش حملہ آور کی پملفٹ کے ذریعے تفصیلات جاری کر دیں

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:40

لاہور،پولیس نے شہر میں داخل ہونے والے ممکنہ خود کش حملہ آور کی پملفٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 جولائی۔2015ء) پولیس نے شہر میں داخل ہونے والے ممکنہ خود کش حملہ آور کی پملفٹ کے ذریعے تفصیلات جاری کر دیں ،ممکنہ خود کش حملہ آور کے سبزی فروش اور ٹھیلے والوں کے بھیس روپ میں موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔لاہور پولیس کی طرف سے شہریوں میں تقسیم کئے گئے پمفلٹ میں ممکنہ خود کش حملہ آور کی عمر 30سال اور قددرمیانہ بتایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ممکنہ حملہ آور کی داڑھی اور چہرے کے دائیں طرف زخم کا نشان ہے ۔مطلوبہ ملزم دس ساتھیوں کے ساتھ فیروز والا کے علاقے میں سبزی فروشوں اور ٹھیلے والوں کے بھیس میں رہائش پذیر ہے جوواہگہ ریلوے اسٹیشن ،لاہور ریلوے اسٹیشن ، رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن ، اہل تشیع ،گرجا گھروں ، قادیانی عبادتگاہوں اور خاص طور پر اہم رہنماؤں اور وی وی آئی پیز شخصیات کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے خفیہ اداروں اور پولیس نے دہشتگرد اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :