حساس ادارے نے مولانا عبد العزیز کے قریبی عزیزکو گرفتار کر لیا ،گرفتار شخص مبینہ طور پر عالمی دہشتگر د تنظیم سے منسلک ہے ‘ نجی ٹی وی

ہفتہ 4 جولائی 2015 23:39

حساس ادارے نے مولانا عبد العزیز کے قریبی عزیزکو گرفتار کر لیا ،گرفتار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 جولائی۔2015ء)حساس ادارے نے کارروائی کر کے مولانا عبد العزیز کے قریبی عزیزکو گرفتار کر لیا ،گرفتار شخص مبینہ طور پر عالمی دہشتگر د تنظیم سے منسلک ہے اور اس سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبد العزیز کے گرفتار ہونے والے قریبی عزیز کا نام طارق بتایا گیا ہے جو عالمی دہشتگرد تنظیم سے منسلک ہے ۔گرفتار ہونے والے شخص کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔